وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ایچ ایس بی سی بینک کے وفد کی ملاقات
منگل 18 فروری 2014 22:34
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 فروری ۔2014ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے منگل کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کراچی میں ایچ ایس بی سی بینک کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی ایچ ایس بی سی گروپ کے چیئرمین Shrard Couper Coles کر رہے تھے۔ ملاقات کے دوران وفد نے موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ پالیسیاں پاکستان کے لئے معاشی استحکام کا باعث بنیں گی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے معیشت کی بہتری کے لئے کئے گئے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ جی ڈی پی گروتھ میں بہتری کے ساتھ ساتھ معاشی ترقی کے اشاریئے مثبت سمت میں نظر آ رہے ہیں جس کی تائید حالیہ دنوں میں آئی ایم ایف نے بھی کی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے معاشی ترقی کے لئے کئے گئے اقدامات کے باعث ملک میں سرمایہ کاری فروغ پا رہی ہے کیونکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔
وزیر خزانہ نے ایچ ایس بی سی کی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کو سراہا اور انہیں یقین دلایا کہ اس سلسلے میں حکومت پاکستان ہر ممکن تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور دیگر ادارے اپنی معاونت فراہم کریں گے۔ وفد نے وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایچ ایس بی سی گروپ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع کا بھرپور فائدہ اٹھائے گا اور باہمی مشاورت سے فنانشل سیکٹر کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.