وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ ، قومی شناختی کارڈ ز کی چوری کے مقدمے کی سماعت 25 سال بعدمکمل ،فیصلہ محفوظ ، مقدمے کی سماعت مکمل ہونے تک ملزمان طارق ،اشرف ،جمشید اور تفتیشی افسر سید معصوم علی شاہ دوران سماعت خالق حقیقی سے جاملے
بدھ 19 فروری 2014 20:37
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 فروری ۔2014ء) کراچی کی وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ایک لاکھ 55 ہزار قومی شناختی کارڈ ز کی چوری کے مقدمے کی سماعت 25 سال بعد مکمل کرتے ہوئے 10مارچ تک فیصلہ محفوظ کرلیاہے۔طویل سماعت کے دوران تین ملزمان اور تفتیشی افسر جہان فانی سے کوچ کر گئے جبکہ ایک ملزم فالج کے مرض میں جبکہ دیگر چار ضعیف العمری کا شکار ہوچکے ہیں۔
وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ کے جج لقمان میمن کی عدالت میں مقدمے کا فیصلہ محفوظ ہوا ۔31 مئی 1988 کو ایف آئی اے نے پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ پریس سے ایک لاکھ 55 ہزار خواتین کے قومی شناختی کارڈ چوری ہونے کا مقدمہ درج کیا تھا۔ 25 سال بعد 358 مرتبہ زیر التو رہنے کے بعد مقدمے کی سماعت مکمل ہونے تک ملزمان طارق ،اشرف ،جمشید اور تفتیشی افسر سید معصوم علی شاہ دوران سماعت خالق حقیقی سے جاملے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.