سپیکٹرم نیلامی کے سلسلہ میں پی ٹی اے کے ٹیکنیکل ماہرین کے وفد کی وزیر مملکت انوشہ رحمان سے ملاقات،ماہرین کی ٹیم نے وزیر مملکت کو تھری جی نیلامی کے سلسلہ میں آئی ایم میمورنڈم کی تیاری بارے بتایا،نئے سپیکٹرم کی نیلامی کیلئے انفارمیشن میمورنڈم کا مسودہ جلد مرتب کیا جائے، نیلامی میں شفافیت ، مسابقت کے پہلووٴں کو مدنظر رکھتے ہوئے مٴوثر حکمت عملی وضع کی جائے ، وزیر مملکت کی ہدایات
بدھ 19 فروری 2014 21:45
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 فروری ۔2014ء) سپیکٹرم نیلامی کے سلسلہ میں پی ٹی اے کی طرف سے متعین کئے گئے ٹیکنیکل ماہرین/ولیوپارٹنرکنسلٹنٹس کے وفد نے وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی مس انوشہ رحمن سے ملاقا ت کی اور آئی ۔ایم میمورنڈم کے مسودے کی تیاری کے سلسلہ میں اجلاس میں شرکت کی۔اس موقع پر وفاقی سیکریٹری آئی ٹی اخلاق احمد تارڑ ، چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر اسماعیل شاہ اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پی ٹی اے کے سینئر افسران بھی شامل تھے۔
ماہرین کی ٹیم نے وزیر مملکت کو تھری جی نیلامی کے سلسلہ میں آئی ۔ ایم میمورنڈم کی تیاری کی بابت آگاہ کیا اور اس میمورنڈم میں سپیکٹرم آکشن کا مجوزہ طریقہ کار اور اس نیلامی کے مختلف پہلووٴں پر روشنی ڈالی ۔(جاری ہے)
مسز انوشہ رحمان نے اس بات پر زور دیا کہ آئی ایم کا مسودہ جلداز جلد مکمل کیا جائے گا تاکہ نئے سپیکٹرم کی نیلامی معینہ مدت کے اندر مکمل کی جا سکے۔
وزیر مملکت نے ماہرین کے وفد کو سپیکٹرم نیلامی کی بابت حکومتی پالیسی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ اس نیلامی میں شفافیت ، مسابقت کے پہلووٴں کو مدنظر رکھتے ہوئے مٴوثر حکمت عملی وضع کی جائے اور اس ضمن میں بین الاقوامی معیار کو ملحوظ خاطر رکھا جائے تاکہ پاکستان کا 60 فیصد نوجوان طبقہ اس نئی ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکے کیونکہ پاکستان میں موبائل برانڈ بینذ تک رسائی صرف 2 فیصد سے بھی کم طبقے کو حاصل ہے ۔ اسلئے موبائل برانڈ بینڈ مارکیٹ ٹیلی کام آپریٹرز کیلئے خاصی دلچسپی کی حامل ہے ۔ٹیکنیکل ماہرین/کنسلٹنٹس نے وزیرمملکت کو یقین دلایا کہ آئی ۔ایم کے مسودہ کی تیاری میں حکومتی پالیسی اور تمام پہلووٴں کو نہایت احتیاط اور توجہ سے مرتب کیا جا رہا ہے اس سلسلہ میں بین الاقوامی معیار کے ساتھ ساتھ پاکستان کی مارکیٹ کو خصوصی طور پر ملاحظہ کیا گیا ہے ۔کنسلٹنٹس نے مزید یقین دہانی کروائی کہ وہ حکومت کے ساتھ اس سلسلہ میں مطلوبہ نتائج کے حصول کیلئے بھرپور تعاون کرینگے اور اس سلسلے میں کوئی دقیقہ فرووگذاشت نہ رکھیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکی پولیس کولمبیا یونیورسٹی میں داخل، درجنوں طلبہ گرفتار
-
آن لائن ٹیکسی سروس کمپنی” اوبر“ کی پاکستان میں اپنے آپریشن بند کرنے کی تصدیق
-
مزدوروں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں‘ مریم نوازشریف
-
پاکپتن،نو بیاہتا دلہے کو بے ہوش کر کے دلہن گھر کا صفایا کرگئی، مقدمہ درج
-
علاقائی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمارا اور پاکستان کا مفاد مشترکہ ہے، امریکا
-
سنکیانگ کے لوگوں کی زندگی شہد سے زیادہ میٹھی ہے،حنا پرویز
-
چین کا چھانگ ای 6 پاکستان کا پے لوڈ لیکرچاند پرجائے گا
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار 4 اور 5 مئی کوگیمبیا میں او آئی سی کے 15ویں سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
-
پنجاب حکومت اب تک گندم کا ایک دانہ بھی نہیں خرید سکی‘
-
پاکستان، امریکہ علاقائی سلامتی پر تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم
-
مہنگائی میں مسلسل اضافے اور توانائی کے شعبے میں معاشی بوجھ سے عام شہریوں کے گھریلو بجٹ عدم توازان کا شکار
-
اپریل میں مہنگائی کی شرح 18اعشاریہ5 سے 19اعشاریہ5 فیصدرہی.وفاقی وزارت خزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.