پی سی بی قومی کرکٹرز کے نئے سنٹرل کنٹریکٹ کیلئے فہرست مرتب کر لی ،معاوضے میں 20فیصدتک اضافے کا امکان
جمعرات 20 فروری 2014 19:57
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 فروری ۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کے نئے سنٹرل کنٹریکٹ کے لئے فہرست کی تیاری مکمل کرلی ، کھلاڑیوں کے معاوضے میں 20فیصدتک اضافے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کے نئے سنٹرلکنٹریکٹ کی فہرست تیار کر لی ہے جو قومی سلیکٹرز سے مشاورت کے بعد مکمل کی گئی ہے ۔
(جاری ہے)
مذکورہ فہرست کی چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے منظوری لی جائے گی جسکے بعد سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا جائیگا ۔
ذرائع کے مطابق کھلاڑی سنٹرل کنٹریکٹ میں زیادہ اضافے کے خواہشمند ہیں اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کھلاڑیوں کے معاوضے میں 15سے 20فیصد تک اضافہ کیا جائیگا لیکن اضافے کا حتمی فیصلہ پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کریں گے ۔ مزید بتایا گیا ہے کہ شعیب ملک اور ناصرجمشیدکا بی کیٹگری میں اپنی جگہ برقرار رکھنابہت مشکل لگ رہاہے ۔ سنٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں صرف20سے22کھلاڑیوں کو شامل کیا جائیگا ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل رضوان، اعظم خان، حارث رئوف کی انجری کی اپ ڈیٹ سامنے آگئی
-
سلمان بٹ نے بھی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی سکواڈ کا انکشاف کردیا
-
لنکن پریمئیر لیگ، نسیم شاہ سمیت سینکڑوں کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی
-
کاؤنٹی کرکٹ، شان مسعود کا جوئے کی تشہیر سے گریز
-
جیسن گلیسپی پاکستان کو ایک مستقل مزاج ریڈ بال ٹیم بنانے کے خواہشمند
-
بابر اعظم ،ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.