شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری قابل افسوس ہے،پروفیسرابراہیم،پرویز رشید فوج اور حکومت کو بھی یہ بات سمجھائیں سڑکوں پر بوری بند لاشیں گرانا کونسی شریعت ہے؟،جیٹ طیارے یہ نہیں دیکھتے کہ مرنے والے دہشت گرد ہیں یا عام شہری، بھارتی افواج نے کشمیر میں کبھی جیٹ طیارے استعمال نہیں کئے لیکن ہماری فوج اپنے لوگوں کیخلاف جیٹ طیاروں کا استعمال کر رہی ہے، امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا
جمعرات 20 فروری 2014 20:10
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 فروری ۔2014ء) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر اور طالبان کمیٹی کے رکن پروفسیر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی جانب سے شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری قابل افسوس ہے۔ جیٹ طیارے یہ نہیں دیکھتے کہ مرنے والے دہشت گرد ہیں یا عام شہری۔ ہندوستانی افواج نے کشمیر میں کبھی جیٹ طیارے استعمال نہیں کئے لیکن ہماری فوج اپنے لوگوں کے خلاف جیٹ طیاروں کا استعمال کر رہی ہے۔
اس طرح کی بمباریاں اشتعال پھیلانے کا سبب بن رہی ہیں۔ آپریشن کسی مسئلہ کا حل نہیں ۔ دس سال سے جاری آپریشنوں میں ہزاروں افراد لقمہٴ اجل بنے ۔مزید آپریشنوں سے یہ تعداد لاکھوں تک پہنچانے سے گریز کیا جائے۔ پرویز رشید فوج اور حکومت کو بھی یہ بات سمجھائیں کہ سڑکوں پر بوری بند لاشیں گرانا کونسی شریعت ہے؟ مذاکرات میں تعطل ہماری طرف سے نہیں حکومتی کمیٹی کی طرف سے ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
یورپ کا انتہائی مطلوب25سالہ ہیکر جس نے ہزاروں لوگوں کو بلیک میل کیاپولیس کی غلطی سے گرفتار
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
گندم خریداری میں تاخیر پر احتجاج، حکومت نے کسان رہنماؤں کو ملاقات کی دعوت دے دی
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.