اسلامی ممالک کیساتھ تجارت وقت کی اہم ضرورت ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار
جمعہ 21 فروری 2014 16:22
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروری 2014ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر تجارت وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان خلیجی ریاستوں کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر دستخط کے لیے تیار ہے۔
(جاری ہے)
خلیجی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان مسلم امہ کے درمیان باہمی تجارت کو فروغ دینا چاہتا ہے، حکومت کی پہلی ترجیح مسلم ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو کامیاب بنانا ہے، اس سلسلے میں پاکستان مسلم ممالک کے ساتھ ترجیحی تجارتی معاہدوں پر دستخط کے لیے تیار ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان ڈی ایٹ گروپ کا چیئرمین ہے، ڈی ایٹ کی آبادی ایک ارب افراد اور مارکیٹ کا حجم دس کھرب ڈالر ہے، پاکستان علاقائی ترجیحی تجارت، سرمایہ کاری، توانائی تعاون اور روزگار کے مواقع کے فروغ کے لئے متحرک ہے، پاکستان 2005 سے گلف کارپوریشن آف کونسل کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے کے لئے کوشان ہے، جسے حتمی شکل دے کر سال دو ہزاربیس تک تجارتی حجم چھ ارب سے بڑھا کر پینتیس ارب ڈالر کیا جاسکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.