یوریاکھاد کی قیمت 1831روپے مقرر،کسان زیادہ ہرگزادانہ کریں، فوجی فرٹیلائزرکمپنی

جمعہ 21 فروری 2014 16:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروری 2014ء) حکومت کی ہدایت پر کسانوں کی سہولت کے لیے فوجی فرٹیلائزرکمپنی لمیٹڈنے یوریاکھاد کی بوری پر قیمت کی چھپائی شروع کردی،جمعہ کو فوجی فرٹیلائزرکمپنی نے اپنی ایک اشتہاری مہم میں کہاکہ حکومت پاکستان نے یوریاکھاد کی بوری پر قیمت کی چھپائی لازمی قراردے دی ہے جس کے بعد ایف ایف سی پہلی فرٹیلائزرکمنی ہے جس نے حکومت پاکستان کے اس فیصلے پر عمل کیاہے اورکمپنی کو اس فیصلے پر عمل کرنے پر بھی فخرکاہے،کمپنی نے بتایاکہ اس نے یوریاکھاد کی بوری پر قیمت کی چھپائی شروع کردی ہے اس کا مقصدکاشتکارحضرات کو موجودہ مقررہ قیمت سے آگاہ رکھنا ہے ،کمپنی نے بتایاکہ قیمت کھاد کی بوری کی پچھلی طرف درج ہے جس کے مطابق کھاد کی موجودہ قیمت جی ایس ٹی سمیت زیادہ سے زیادہ سونایوریااولڈ1826روپے اورسونایوریاگرینولر1831روپے فی بوری دستیاب ہے،کمپنی نے کسان حضرات سے کہاکہ درج شدہ قیمتوں سے زیادہ ہرگرزادانہ کریں ،زیادہ قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :