Live Updates

ایف پی سی سی آئی کا شرح سود میں کمی کا مطالبہ

بدھ 30 جولائی 2025 14:56

ایف پی سی سی آئی کا شرح سود میں کمی کا مطالبہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے مطالبہ کیا ہے کہ شرح سود میں 5فیصد کمی کی جائے۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے بدھ کو اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ شرح سود میں بڑی کمی سے صنعتی سرگرمیاں بحال ، برآمدی مسابقت میں اضافہ ہو گا جبکہ شرح سود کم ہونے سے سرمایہ کاری میں اضافہ، قرضوں میں ساڑھے 3ٹریلین روپے کمی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ شرح سود میں کمی سے پاکستانی برآمدات کو عالمی منڈیوں میں جگہ ملے گی ،معاشی اشاریے مثبت،مہنگائی میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچانا ضروری ہے۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :