ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہونے کا امکان

ڈسکوزنے صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ 30 لاکھ روپے کے ریلیف کیلئے درخواست نیپرا میں دائر کردی

منگل 29 جولائی 2025 20:47

ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہونے کا امکان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہونے کا امکان ہے، بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی صارفین کو 53ارب 39کروڑ 30لاکھ روپے کے ریلیف کے لیے درخواست نیپرا میں دائر کردی۔درخواست گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے، نیپرا کی جانب سے ڈسکوز کی درخواست پر 4اگست کو سماعت کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈسکوز کی جانب سے ارسال کردہ درخواست میں کیپیسٹی چارجز کی مد میں 53ارب 71کروڑ 40لاکھ روپے کی کمی مانگی گئی ہے جبکہ ٹرانسمیشن اینڈڈسٹری بیوشن نقصانات کی مد میں 66کروڑ 20لاکھ روپے اور آپریشنز اینڈ میٹیننس کی مد میں 18کروڑ 20لاکھ روپے وصول کرنے کی درخواست کی ہے۔درخواست کے مطابق اپریل تا جون 2025ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک پر بھی ہوگا، گزشتہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 1.55فی یونٹ سستی کی گئی تھی، تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا اطلاق مئی سے جولائی 2025ء کے لیے کیا گیا ہے۔