وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کا پھلوں اور سبزیوں کی خلیجی ملکوں کو برآمد کے لئے تیز رفتار کشتیاں استعمال کرنے کا حکم دیا
ہفتہ 22 فروری 2014 15:57
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء) وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل نے پھلوں اور سبزیوں کی خلیجی ملکوں کو برآمد کے لئے تیز رفتار کشتیاں استعمال کرنے کا حکم دیا ہے۔ جس کے بعد صرف 28 گھنٹوں میں برآمدی سامان دبئی تک پہنچایا جاسکے گا۔وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کی صدارت میں گزشتہ روزکراچی پورٹ پر اعلیٰ سطح کا ایک اجلاس ہوا،جس میں ڈی جی فشریز،چیئرمین پی این ایس سی، انٹرنیشنل شپنگ لائنز، وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت اور پھل وسبزی برآمدکنندگان ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔
وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ خوراک اور سبزیوں جیسے آئٹمز متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک برآمد کرنے کے لیے تیز رفتار بوٹس استعمال کریں ان بوٹس کی رفتار 40 سے 45 ناٹیکل میلز ہونی چاہئیں۔(جاری ہے)
ان بوٹس کے ذریعے ایسے برآمدی آئٹمز کو صرف 28گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک بھیجا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تیز رفتار بوٹس کے ذریعے برآمد سے برآمدگی اخراجات میں 45فیصد کمی آئے گی۔
اس وقت یہ آئٹمز ہوائی جہازوں کے ذریعے بھیجے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیز رفتار بوٹس کی سروس شروع ہونے سے پاکستان سبزیاں اور پھل خلیجی ممالک برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ کماسکتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تاجر برادری کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے مزید منصوبے شروع کردیئے ہیں تاکہ تاجر برادری ملک کے لیے قیمتی زرمبادلہ کماسکے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.