اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان

کراچی کیمپ کے چھ کھلاڑی بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے ،پاکستانی اسکواڈ میں 2 گول کیپرز کو شامل کیا گیا ہے،6 ڈیفینڈرز اور 6 مڈ فیلڈرز کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے، 4 فارورڈز ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے،6 کھلاڑیوں کو سٹینڈ بائے پر رکھا گیا ہے،عماد شکیل بٹ کپتان، ابوبکر نائب کپتان مقرر ، قومی اسکواڈ دو مئی کو ملائیشیا روانہ ہوگا

اتوار 28 اپریل 2024 18:30

اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ہونے پر 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق کراچی کیمپ کے چھ کھلاڑی بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے ،پاکستانی اسکواڈ میں 2 گول کیپرز کو شامل کیا گیا ہے،6 ڈیفینڈرز اور 6 مڈ فیلڈرز کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے، 4 فارورڈز ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے،6 کھلاڑیوں کو سٹینڈ بائے پر رکھا گیا ہے،عماد شکیل بٹ کپتان، ابوبکر نائب کپتان مقرر ، قومی اسکواڈ دو مئی کو ملائیشیا روانہ ہوگا۔

اتوار کو اٹھارہ رکنی ہاکی ٹیم کا اعلان کیاگیا جس کے مطابق عماد شکیل بٹ پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے ،ابو بکر نائب کپتان ہوں گے۔

(جاری ہے)

دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ ، منیب الرحمن ، اسامہ بشیر، احتشام ، ایم عبداللہ ، سفیان ، سلمان رزاق ، ارشد لیاقت، معین شکیل ،ذکریا حیات ، مرتضی یعقوب ، غضنفر علی ، عبد الرحمن سینئر، حنان شاہد ، راناوحید ، اعجاز احمد شامل ہیں ۔

ڈچ کوچ رولنٹ اولٹمنز، منظور الحسن سینئر،شاہد اسلام نے کھلاڑیوں کی سلیکشن کی،چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود نے تین رکنی سلیکشن کمیٹی کو ٹیم منتخب کرنے کا اختیار دیا تھا،ڈچ کوچ رولنٹ اولٹمنز، منظور الحسن سینئر اور شاہد اسلام نے ٹیم کا چنائو کیا،رانا مشہود کی ہدایت پر اولمپئن خواجہ جنید بھی ٹرائلز. کے دوران موجود تھے۔

میڈیا سے گفتگو میں ہیڈ کوچ رولنٹ اولٹمنز نے کہا کہ موجودہ ٹیلنٹ کو دیکھ کر بہترین ٹیم تیار کرنے کی کوشش کی، جو ٹیم میں شامل نہیں وہ مزید محنت کریں ، ہمارا ٹارگٹ نیشنز ہاکی کپ ہے ،اذلان شاہ کے بعد نیشنز کپ کیلئے ٹیم میں تبدیلی کی جا سکتی ہے، ہمیں اذلان شاہ کپ کے نتائج کی فکر نہیں ، ہم نے ایک بہتر ٹیم تیار کرنی ہے ، کھلاڑیوں نے اچھا رزلٹ دکھایا تو ایونٹ جیت سکتے ہیں۔