طالبان سے مذاکرات یا آپریشن کا فیصلہ پاکستان نے خود کرنا ہے ،آپریشن میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں ہوگا‘ امریکی سفیر، امریکہ مستحکم پاکستان کا خواہشمند ہے ،ہمارے روابط عوام کی خوشحالی کیلئے ہیں ،جنوبی ایشیاء میں لاہور ثقافتی مرکز ہے‘رچرڈ اولسن
اتوار 23 فروری 2014 20:32
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 فروری ۔2014ء) پاکستان میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات یا آپریشن کا فیصلہ پاکستان کی حکومت نے خود کرنا ہے اور آپریشن میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں ہوگا، امریکہ مستحکم پاکستان کا خواہشمند ہے اورہمارے روابط عوام کی خوشحالی کیلئے ہیں ،جنوبی ایشیاء میں لاہور ایک ثقافتی مرکز ہے اور یہاں کے تاریخی مقامات کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ۔
اتوار کے روز لٹریری فیسٹول میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا کہ لٹریری فیسٹول قابل تعریف اقدام ہے اور اسے یو ایس قونصلیٹ کے ذریعے سپورٹ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیائی خطے میں لاہور ثقافت کا مرکز ہے اسکی تاریخی عمارتیں قابل تعریف ہیں۔(جاری ہے)
امریکہ نے مسجد وزیر خان ، سنہری مسجد اور عالمگیری گیٹ کی بحالی کے لئے صوبائی حکومت سے مکمل تعاون کیا ہے ۔
دہشٹگردی کے باعث پاکستان کی ثقافت متاثر ہو رہی ہے ۔ا نہوں نے حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ کے پاکستان سے رابطے اسکی عوام کی بہتری اور خوشحالی کے لئے ہیں ۔مذاکرات یا آپریشن کا فیصلہ پاکستان کی حکومت نے خود کرنا ہے اور آپریشن میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مستحکم پاکستان کے خواہشمند ہیں اور اسکے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز تنقید کی زد میں، پولیس کی وضاحت
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف انتقام کی انتہا کردی گئی،سینیٹر علی ظفر
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
عمران خان نے2 ججوں کی یقین دہانی پر اپنا دھرنا ختم کیا،فیصل واوڈا کا انکشاف
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.