ہمیں نظریہ پاکستان کو یاد رکھنے اور اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، چیف جسٹس
پیر 24 فروری 2014 16:03
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء) چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کا کہنا ہے کہ ہمیں نظریہ پاکستان کو یاد رکھنے اور اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔
(جاری ہے)
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی نے سپریم کورٹ کے جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس خلجی عارف حسین سمیت دیگر فاضل جج صاحبان اور حکام کے ہمراہ کراچی میں مزار قائد پر حاضری دی، اس موقع پر انہوں نے پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی اور مزار میں موجود مہمانوں کی ڈائری میں اپنے تاثرات رقم کئے۔
مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائد اعظم جمہوریت اور قانون کی حکمرانی چاہتے تھے، وہ ایسا پاکستان چاہتے تھے جہاں ہر شخص کو اپنے مذہب کے مطابق زندگی گزارنے کی پوری آزادی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نظریہ پاکستان پر عمل کو یاد رکھنے اور اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے اور اس نظریے پر عمل پاکستانیوں کے قول و فعل میں بھی نظر آنا چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.