حساس اداروں نے ملک بھر میں آئندہ 48گھنٹوں کو حساس قرار دے دیا
پیر 24 فروری 2014 17:31
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء ) حساس اداروں نے ملک بھر میں آئندہ 48گھنٹوں کو حساس قرار دیا ہے کوئی بڑی کارروائی ہو سکتی ہے جبکہ کراچی کی ساحلی پٹی پر دہشت گردی کے خطرات کے باعث پولیس نےء سی ویو اور دودریا کی طرف جانے والے راستے بند کر دیئے رات گئے تک کھلنے والے ہوٹل اور ریسٹورنٹس کو بھی بند کرا دیا۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں ملک بھر میںآ ئندہ 48گھنٹوں کو حساس ترین قرار دے دیا گیا ہے اور دہشت گردی کی کسی بڑی کارروائی سے بچنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو چوکس رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔
غیر ملکیوں ، اہم شخصیات یا حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی سازشوں کے متعلق آگاہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق معمول کی بنیاد پر جاری ہونے والے تھیٹ الرٹ سے ہٹ کر اس مراسلے کو اہمیت دی جائے اور متعدد اہم سیاستدانوں اور لیگی رہنماوٴں ،بیورو کریٹس اور پولیس افسروں کو بھی محتاط رہنے اور کم سے کم بقل و حرکت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔(جاری ہے)
اس ہنگانی الرٹ کو ملک کے چاروں صوبوں کیلئے جاری کیا گیا ہے اور پیر اور منگل کے دنوں کیلئے سیکو رٹی انتظامات کو ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کراچی کی ساحلی پٹی پر دہشت گردی کے خدشات ہیں ۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے خدشات سے متعلق حساس ادارے کی رپورٹ کے بعد پولیس نے دو دریا اور سی ویو جانے والے راستے بند کر دیے ، تمام ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو بھی بند کروا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے آنیوالی رپورٹ کے بعد ساوٴتھ زون پولیس متحرک ہو گئی اور فوری طور پر دو دریا جانے والی سڑک کو بند کرنے کے بعد رات گئے تک کھلنے والی تمام ریسٹورنٹ کو بند کروا دیا گیا ۔ ایس ایس پی ساوٴتھ ناصر آفتاب نے بتایا کہ ایک حساس ادارے نے رپورٹ بھیجی ہے کہ دہشت گرد مذکورہ علاقے میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کر سکتے ہیں لہٰذا فوری طور پر تمام راستے اور ہوٹل بند کروائیے ، انہوں نے مزید کہا کہ اس کا اطلاق رہائشیون پر نہیں ہوگا رات کو ان علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری گشت کر رہی تھی اور مشکوک افراد کی تلاشی لی جارہی تھی ۔ ڈیفنس ہاوٴسنگ اتھارٹی نے بھی سیکورٹی خدشات کے باعث نجی ہوٹلوں اور پُر ہجوم مقامات پر گاڑیوں کی تلاشی لینا شروع کردی ہے۔ اتوار کی شب ڈی ایچ اے کے عملے نے فیز 8میں ایک نجی ہوٹل کے قریب سامنے سے گزرنے والی سڑک پر رکارٹیں کھڑی کر کے تمام گاڑیوں کی تلاشی لی ۔ ڈی ایچ اے کے عملے نے کلفٹن ساحل کے اطراف سیکورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کر دیئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
جنگ بندی کا مطالبہ: پرامن مظاہرین پر جبر انسانی حقوق کی خلاف ورزی، ماہرین
-
رفح میں بڑھتی اسرائیلی فوجی سرگرمیوں پر گوتیرش کو تشویش
-
خواجہ آصف کو میرے دادا کے بھائی کی سفارش پر بینک میں نوکری ملی تھی
-
اندرون ملک مہاجرت پر مجبور لوگوں کی تعداد ساڑھے سات کروڑ سے زیادہ
-
سیکورٹی فورسز کا ژوب میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
پنجاب حکومت ہتک عزت بل“جبکہ وفاقی حکومت ”پیکا ترمیمی ایکٹ“ آزادیوں کے خلاف قراردیتے ہوئے مستردکردیا
-
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی ”ہتک عزت“بل کی مذمت‘لاہور کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان
-
لاہور پریس کلب کے صدرارشد انصاری ‘سیکرٹری زاہد عابد اور گورننگ باڈی نے پنجاب حکومت کا”ہتک عزت بل“مسترد کردیا
-
ہمارے معززجج کے خلاف سوشل میڈیا پرکمپئین چلایا گیا، سیٹنگ جج کے وہ معلومات پبلک کئے گئے جو کوئی عام بندہ نہیں نکال سکتا،
-
کےالیکٹرک نے پھر بجلی فی یونٹ 18.86روپے بڑھانے کی سفارش کردی ہے
-
ایک مخصوص طبقے کو مکمل طورپرکلین چیٹ دینے کیلئے عالمی طاقتوں کی مدد سے ایک فرمائشی پروگرام ترتیب دے دیاگیاہے، سینیٹرفیصل واڈا کا انکشاف
-
اس معاملے کا پہلا پہلو یہ ہے کہ خط کے مندرجات میں جج صاحب نے خود فرمایا ہے کہ موصول ہونے والا پیغام کسی بھی طرح سے انصاف کے حصول میں مداخلت نہیں تھی،اٹارنی جنرل آف پاکستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.