سندھ اسمبلی ،مسلح افواج اور سکیورٹی فورسز سے اظہار یکجہتی کے لیے قرارداد متفقہ طور پر منظور ،طالبان کیساتھ آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے ،طالبان کی حمایت کرنے والی سیاسی و مذہبی جماعتوں کا مکمل سوشل بائیکاٹ کیا جائے ،قرارداد، پاکستان کی بقاء و سلامتی کیلئے طالبان دہشتگردوں کیخلاف کارروائی میں ان کیساتھ ہے،ملک میں رہنے والے تمام شہری مساوی حقوق رکھتے ہیں ،قرارداد کا متن
منگل 25 فروری 2014 20:13
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 فروری ۔2014ء) سندھ اسمبلی نے منگل کو مسلح افواج اور دیگر سکیورٹی فورسز کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک متفقہ قرارداد منظورکرلی ، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ طالبان کے ساتھ آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے اور طالبان کی حمایت کرنے والی سیاسی و مذہبی جماعتوں کا مکمل سوشل بائیکاٹ کیا جائے ۔ یہ قرار داد سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے رکن اور اپوزیشن لیڈر سید فیصل علی سبزواری نے پیش کی تھی ۔
تحریک انصاف نے بھی قرارداد کی حمایت کی لیکن طالبان سمیت ان دہشت گردوں کی مذمت کرنے پر بھی زور دیا ،جو سندھ خصوصاً کراچی میں طویل عرصے سے خونریزی کررہے ہیں ۔قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان مسلح افواج ،رینجرز ،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکاروں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور پاکستان کی بقاء و سلامتی کے لیے طالبان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں ان کے ساتھ ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.