پاکستان علماء کونسل کی طالبان سے خود کش حملے اور بم دھماکے بند کرنے کی اپیل
منگل 25 فروری 2014 20:30
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25فروری۔2014ء) پاکستان علماء کونسل نے ملک میں قیام امن کیلئے طالبان سمیت دیگر گروپوں سے خود کش حملے اور بم دھماکے بند کرنے کی اپیل کر دی۔ کارروائیاں بند کرنے کی اپیل لاہور میں ہونے والے امن سیمینار میں کی گئی جس میں اٹھائیس سے زائد مذہبی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔
(جاری ہے)
سیمینار کے بعد اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ وزیراعظم نواز شریف مذاکراتی عمل کی کامیابی کیلئے خود کردار ادا کریں۔
تئیس ایف سی اہلکاروں کی لاشیں افغانستان سے لانے کیلئے سفارتی ذرائع استعمال کئے جائیں۔ آل پارٹیز کانفرنس کی سفارشات کے مطابق داخلہ اور خارجہ پالیسیوں پر بھی نظر ثانی کی جائے۔ اس موقع پر اسلام آباد، کراچی، خانیوال اور فیصل آباد میں بھی سیمینارز کا اعلان کیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.