وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کا سب سے بڑے سرمایہ کاری پیکیج پر اظہارتشکر‘چینی سفیر کو اپنے ہاتھ سے مٹھائی کھلائی
بدھ 26 فروری 2014 21:40
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء) پاکستان کی تاریخ میں عوامی جمہوریہ چین کی طرف سے سرمایہ کاری کے سب سے بڑے پیکیج کے اعلان پر وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں چین کے سفیر سن ویڈانگ سے ملاقات کے دوران صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی طرف سے اظہار تشکر کا پیغام پہنچایا۔
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے چینی سفیر کو گلدستہ اور مٹھائی پیش کی اور اپنے ہاتھوں سے مٹھائی بھی کھلائی اور کہا کہ یہ خوشی کا موقع ہے اس لیئے میں آپ کا منہ میٹھا کرا رہا ہوں۔
اس کے جواب میں چین کے سفیر سن ویڈانگ نے بھی اپنے ہاتھ سے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کو مٹھائی کھلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی شہد سے بھی زیادہ میٹھی ہے۔ جس پر دونوں ملکوں کے عوام کو فخر ہے۔ وزیر اعلی نے اس موقع پر کہا کہ ان کے دورہ چین کے دوران طے پانے والے معاہدوں پر عملدرآمد کے لیئے مارچ کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا ایک وفد چین کا دورہ کرے گا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال اور وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ طارق فاطمی بھی موجود تھے ۔مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.