کراچی،فائرنگ سے مدرسے کے مہتمم بیٹے سمیت جاں بحق،26 ملزمان گرفتار
جمعرات 27 فروری 2014 11:36
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27فروری 2014ء) کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مدرسے کے مہتمم اور انکے بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق اور چار زخم ہو گئے ، مدرسے میں فائرنگ کے بعد سچل کے علاقے میں کشیدگی دکانیں بند ، ایسٹ زون پولیس نے چوبیس گھنٹوں میں کاروائی کرتے ہوئے چھبیس ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ شہر قائد میں دہشت گردوں کی کاروائیاں جاری ہیں ٹارگٹ کلنگ کا نہ رکنے والا سلسلہ گھروں کے چراغ بجھا رہا ہے۔ دہشت گردوں نےسچل گوٹھ میں محکمہ موسمیات کے نزدیک مدرسہ مطیع العلوم رحمانیہ سے متصل دکان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں مدرسہ کے مہتمم مولانا قاری علی حسن اور انکا بیٹا مولانا منظور جاں بحق جبکہ مدرسہ کا باورچی علی گل زخمی ہو گئے ۔
(جاری ہے)
واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور مشتعل افراد سڑکوں پر نکل آئے اور سڑک بلاک کر دی ، عینی شاہدین کے مطابق ملزم موٹر سائیکل پر سوار تھے۔
پولیس نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھا کر لئے ہیں۔نیو کراچی نمبر تین میں پکوان ہاوس کے قریب فائرنگ سے حماد رضا نامی تیس سالا نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔ دوسری جانب ایسٹ زون پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دو اشتہاریوں سمیت چھبیس ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.