تحریک انصاف کا پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں خیبرپختونخواہ سے نیٹو رسد کی بندش کھولنے کا فیصلہ ،نیٹو رسد معطل رکھنے کا مقصد امریکی انتظامیہ کی جانب سے پاکستانی حدود میں ڈرون حملے رکوانا تھا،اوباما حکومت پر دباؤ ڈالنے میں کامیاب رہے ہیں، اعلامیہ
جمعرات 27 فروری 2014 22:15
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں خیبرپختونخواہ سے نیٹو رسد کی بندش کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم ترین اجلاس چیئرمین عمران خان کی صدارت میں اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں افغانستان جانے والی ٹرانزٹ گاڑیوں کے حوالے سے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر تفصیلی بحث کی گئی اور قانون اور عدالتوں کے احترام میں نیٹو کی رسد کی بندش کے خاتمے کا فیصلہ کیا گیا۔
تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق 3مہینوں تک نیٹو رسد معطل رکھنے کا مقصد امریکی انتظامیہ پر پاکستان کی حدود میں ڈرون حملے رکوانے کیلئے زیر بار لانا تھا چنانچہ تحریک انصاف کی کورکمیٹی یہ سمجھتی ہے کہ وہ اوباما حکومت پر دباؤ ڈالنے میں کامیاب رہی ہے جس کے نتیجے میں امریکہ تاحال جاسوس طیاروں کے حملوں سے گریزاں ہے۔(جاری ہے)
اس کے ساتھ تحریک انصاف کی قیادت کا متفقہ طور پر یہ بھی ماننا ہے کہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی گروہوں کے ہمراہ وزیرستان مارچ کے ذریعے تحریک انصاف ہی واحد جماعت ہے جس نے ڈرون حملے رکوانے کیلئے امریکہ پر دباؤ ڈالا تھا۔
ا علامئے کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت نے انتہائی مشکلات کے باوجود لمبے عرصے تک کامیابی سے نیٹو سپلائی معطل رکھنے پر کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔ اپنے آج کے اجلاس میں تحریک انصاف کی قیادت نے مسلم لیگ نواز کی جانب سے اعلی عدلیہ کا احترام نہ کرنے پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وفاقی حکومت عدالتوں کے احکامات پر عملدرآمد سے مسلسل گریز کی روایت پر کاربند ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پشاور ہائی کورٹ جس کے حکم کے بعد تحریک انصاف نے افغانستان رسد کی آمدورفت کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، نے وفاقی حکومت کو امریکہ کی جانب سے ڈرون حملے نہ روکنے پر نیٹو رسد روکنے اور جاسوس طیارے مار گرانے کا حکم دیا تھا جس پر تاحال عمل نہیں کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی فوج کو ’موجودہ عدالتی نظام پر اعتبار نہیں‘
-
قطر کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ کے دورہ میں دونوں ممالک میں توانائی سے متعلق تعاون اور تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر تبادلہ خیال ہو گا، ترجمان دفتر خارجہ
-
رفح کراسنگ پر اسرائیلی فورسز کے قبضے کے بعد غزہ ہسپتالوں میں ایندھن ختم ہونے کا خدشہ
-
چودھری پرویزالٰہی کٍواڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کر دیا گیا
-
لاہور ایئرپورٹ پر آتشزدگی سے امیگریشن سسٹم تباہ، پروازوں کا شیڈول متاثر
-
ویڈیولنک حاضری کی درخواست پرفواد چودھری کے وکیل کو تیاری کی مہلت
-
نو مئی کے واقعات کے ثبوت عدالتوں کے سامنے ہیں، کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی پریس کانفرنس
-
صدر آصف علی زرداری سے آج ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف آج ملاقات کریں گے ، ترجمان دفترخارجہ
-
وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے ملاقات
-
پی ٹی آئی کا شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ
-
گوادر میں حجام کی دکان میں کام کرنے والے 7 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا
-
نو مئی کے واقعات ریاست اور اس کے اداروں کے خلاف بغاوت تھی ،حملوں کا اصل مقصد جمہوریت کاخاتمہ ، آئین کی پامالی اور فرد واحد کی بادشاہت اور آمریت قائم کرنے کا مذموم منصوبہ تھا، ، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.