ایف بی آئی نے9/11 سے 8سال قبل اسامہ تک رسائی حاصل کرلی تھی
جمعہ 28 فروری 2014 14:31
نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء)ایف بی آئی نے اسامہ بن لادن تک رسائی حاصل کرلی تھی ، امریکی میڈیا امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے القاعدہ میں اپنا ایجنٹ نائن الیون حملوں سے آٹھ سال پہلے ہی داخل کردیا تھا ، لیکن ایف بی آئی نے یہ بات نہ صرف امریکی حکومت سے بلکہ نائن الیون حملوں کی تحقیقاتی کمیٹیوں سے بھی چھپائے رکھی اور نائن الیون حملے بھی ہوکر رہے ، ایف بی آئی نے اسامہ بن لادن تک رسائی حاصل کرلی تھی ۔خفیہ ایجنٹ نے اسامہ بن لادن سے ملاقات بھی کی کرلی تھی لیکن نائن الیون حملے ہونے تھے اور ہوکر رہے۔ساری امریکی پلاننگ دھری کی دھری رہ گئی ، دنیا میں سب سے زیادہ ایجنسیوں کا نیٹ ورک منہ دیکھتا رہ گیا۔
(جاری ہے)
کیا ڈبل ایجنٹ امریکا کے ساتھ ہاتھ کرگیا یا امریکی ایجنسی نے اپنی حکومت کو ہاتھ دکھایا، اسامہ کی کہانی میں نیا موڑ سامنے آگیا ہے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انیس سو ترانوے میں ورلڈ ٹریڈ سنٹر پرپہلے حملوں کے ماسٹرمائنڈ عمرعبدالرحمان کے گروپ سے دو دو لوگوں کو رضامند کرلیا کہ وہ اس کے لیے کام کریں ، ان میں سے ایک عمر عبدالرحمان کا ڈرائیور بھی تھا ، یہ ایجنٹ عمر عبدالرحمان کا اعتماد اورحوالہ لے کر اسامہ بن لادن تک پہنچ گیا۔
اس ایجنٹ کو ایف بی آئی کے لیے کام کرنے پر رضا مند کرنے والا ایف بی آئی کا اہلکاربسیم یوسف تھا جو اپنی پلاننگ میں کامیاب بھی رہا ،لیکن نائن الیون کے بعد وہ خود ایف بی آئی کی نظر میں مشکوک ہوگیا اور دو سال قبل اس نے بھی ایف بی آئی کے خلاف کیس میں اعتراف کیا کہ تیارکردہ ایجنٹ نے دوسال کے اندر ہی القاعدہ کے امریکا اور باہر موجود نیٹ ورک کی انتہائی حساس معلومات فراہم کی تھیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سب ایف بی آئی کی اپنی پلاننگ کے تحت ہورہا تھا لیکن نہ صرف یہ کہ ایف بی آئی حملے روکنے میں ناکام رہی بلکہ اس نے حملوں کے بعد بھی اپنے ڈبل ایجنٹ کا معاملہ نائن الیون حملوں کی تحقیقاتی کمیٹیوں سے چھپائے رکھی ۔نائن الیون حملوں کی تحقیقات کرنے والے کمیشن نے پہلے ہی ایف بی آئی اور سی آئی اے پر سنجیدہ نوعیت کے الزامات لگارکھے ہیں کہ انہوں نے حملوں کی پلاننگ کا راز حاصل کرنے کے کم از کم دس یقینی مواقع ضائع کیے۔مزید اہم خبریں
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.