شعیب اخترکا دبئی کے ہسپتال میں پتے کا آپریشن

جمعہ 28 فروری 2014 19:33

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 فروری ۔2014ء)سابق فاسٹ باؤلر شعیب اخترکا دبئی کے سپتال میں پتے کا آپریشن کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شعیب اختر کو پتے میں تکلیف کے باعث ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور درد میں شدت کے باعث آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر وں کے مطابق شعیب اختر کی طبیعت اب بہتر ہے ۔ساتھی کرکٹرز نے ٹیلیفونک رابطہ کر کے ان کی عیادت کی ہے۔