ایشیا کپ: پاک بھارت ٹاکرا آج دوپہر 1 بجے شروع ہو گا
اتوار 2 مارچ 2014 12:09
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مارچ۔2014ء) ایشیا کرکٹ کپ میں پاک بھارت کی ٹیموں کے درمیان آج گھمسان کی جنگ ہو گی. دلچسپ میچ میں دونوں طرف سے کھلاڑیوں نے آستینیں چڑھا لیں۔ ڈھاکہ کے شہر میرپور کے اسٹیڈیم میں ایشیا کپ کا چھٹا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن 1 بجے شروع ہو گا۔ ٹورنامنٹ کے دلچسپ میچ میں پاک بھارت کرکٹ جنگ کا میدان سجے گا۔
حریف ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو چت کرنے کے لیے آستینیں چڑھا لیں۔ سری لنکا سے شکست کا ہار پہننے والی دونوں ٹیموں کے لیے آج کا میچ سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ یہ میچ جیتنے کے بعد ہی دونوں ٹیموں کی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کا فیصلہ ہو جائے گا۔ قومی شاہین ہمسایہ ملک سے سابقہ حساب چکتا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔(جاری ہے)
افغان سائیڈ کو مات دینے والی ٹیم کو بر قرار رکھے جانے کا امکان ہے۔
تاہم عمر گل کی فٹنس پر جو خدشات تھے کوچ معین خان نے فاسٹ بولر کی ہیمسٹرنگ انجری کو معمولی قرار دیا ہے۔ ماہرین کرکٹ نے بلے بازوں کو وکٹیں پلیٹ میں رکھ کر دینے سے منع کیا ہے۔ آج کے میچ میں اصل مقابلہ پاکستانی بولرز اور بھارتی بیٹسمینوں کے درمیان ہو گا۔ دوسری جانب بھارت بھی بہادری دکھانے کے لیے بے چین ہے۔ مہندرا سنگھ دھونی کی جگہ لینے والے بھارتی قائد ویرات کوہلی بھی ایونٹ میں دوسری فتح سمیٹنے کے لیے بے چین ہیں۔ کہتے ہیں کہ پاکستان کو ہرا کر ٹورنامنٹ میں آگے بڑھیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.