کراچی، سینٹرل جیل سے 3موبائل فون جیمرز ہٹانے کے باوجود شہریوں کو مشکلات کا سامنا
پیر 3 مارچ 2014 17:38
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء) سینٹرل جیل کراچی میں لگائے گئے تین موبائل فون جیمرز ہٹانے کا دعوی کیا گیا ہے لیکن جیل کے اطراف رہائشیوں کو بدستور موبائل فون سروس کی بندش کا سامنا ہے۔سینٹرل جیل کراچی میں قیدیوں کے موبائل فون کے استعمال کی اطلاعات کے بعد جیل میں موبائل فون جیمرز نصب کیے۔۔
(جاری ہے)
جیمرز نصب ہونے سے جیل کے اطراف موبائل فون سروس بھی بری طرح متاثر ہوئی جس کے نتیجے میں شہریوں کو رابطوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
عوام کی ان مشکلات کا چیف جسٹس نے بھی نوٹس لیا اور سندھ پولیس کو ہدایت کی کہ شہریوں کی مشکلات کو ختم کیا جائے۔جس پر جیل حکام نے دعوی کیا ہے کہ تین جیمرز ہٹا دیے گئے ہیں لیکن شہری اب بھی موبائل فون سروس کی بندش کا گلہ کرتے نظر آتے ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ جیل کی سیکیورٹی کے اقدامات ضرور کیے جائیں لیکن ایسا کوئی اقدام نہ کیا جائے جس سے جیل کے اطراف رہنے والوں کی پریشانی میں اضافہ ہو۔مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
ووٹر پی ٹی آئی سے واحد ایک مطالبہ کررہا کہ عمران خان کو باہر کیسے نکالنا ہے؟
-
شہبازشریف وزیراعظم بن تو گئے ہیں لیکن معتبر یا کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.