پنجاب کی اعلی اور ماتحت عدالتوں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی،ہائیکورٹ کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس کی فراہمی ،وکلاء کی گاڑیوں کے پرانے اسٹیکرز منسوخ ،کمپیوٹرائزڈ اسٹیکر جاری کئے جائینگے ،سائلین کا بھی وزیٹنگ کارڈ پر عدالتوں میں داخلے کا انتظام کیا جائیگا،چیف جسٹس لاہو رہائیکورٹ جسٹس عمر عطاء بندیال سے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شفقت محمود چوہان کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے ہائیکورٹ بار کے صدر شفقت محمود چوہان کی سربراہی میں عہدیداروں کی ملاقات
بدھ 5 مارچ 2014 21:38
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مارچ۔2014ء) اسلام آباد کچہری میں دہشتگردی کے واقعے کے بعد پنجاب بھر میں اعلی اور ماتحت عدالتوں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی،لاہور ہائیکورٹ کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس فراہم کر دی گئیں ۔پولیس افسران کی طرف سے سکیورٹی انتظامات چیک کرنے کیلئے اچانک دوروں کا سلسلہ جاری ہے ۔ صوبائی دارلحکومت لاہور میں ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کے خارجی اور داخلی راستوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کی تعینات میں اضافہ کرکے انہیں ہائی الرٹ رکھا گیا ہے ۔
نہ صرف عام شہریوں بلکہ وکلاء اور انکی گاڑیوں کی جامعہ تلاشی لی جارہی ہے ۔عدالتوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے ہیں اور پولیس کی دو گاڑیاں تمام عدالتوں کے باہر گشت پر مامور ہیں۔(جاری ہے)
علاوہ ازیں چیف جسٹس لاہو رہائیکورٹ جسٹس عمر عطاء بندیال سے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شفقت محمود چوہان کی سربراہی میں عہدیداروں نے ملاقات کی جس میں سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ہائیکورٹ بار کے صدر شفقت محمود چوہان نے چیف جسٹس عمرعطاء بندیال کو بتایا کہ وکلاء کی گاڑیوں کے پرانے اسٹیکرز منسوخ کر کے کمپیوٹرائزڈ اسٹیکر جاری کئے جائینگے اور سائلین کا بھی وزیٹنگ کارڈ پر عدالتوں میں داخلے کا انتظام کررہے ہیں جس سے سکیورٹی صورتحال میں بہتری لائی جا سکے گی ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطاء بندیال نے تجاویز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کی سکیورٹی بنچ اور بار دونوں کے لئے بہت اہم ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.