گرمیوں میں لوڈشیڈنگ چھ گھنٹے ہوگی،عابد شیرعلی نے عوام کو خوشخبری سنادی
جمعرات 6 مارچ 2014 14:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مارچ 2014ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے عوام کو خو شخبری دی ہے کہ آنے والی گرمیوں میں لوڈشیڈنگ 18گھنٹے کی بجائے صرف چھ گھنٹے ہوگی،گرمیوں میں کم سے کم لودشیڈنگ کو یقینی بنائیں گے لیکن جہاں بجلی چوری ہوئی وہاں لوڈشیڈنگ بھی زیادہ ہوگی، جون کے آخرتک مزید 750میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائیگی،حکومت میں آنے کے بعداب تک 250میگاواٹ سے زائدکی بجلی چوری روکی،ملک میں دہشتگردی کے واقعات کا سلسلہ مزید برداشت نہیں کیا جائے گا، حکومت نے مذاکرات کے ذریعے ملک میں امن کو ایک موقع دینے کیلئے مخلصانہ اقدام اٹھایا.
(جاری ہے)
انہوں نے اس موقع پر خوشخبری سنائی کہ گرمیوں میں 18گھنٹے کی بجائے صرف 6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوگی اورآنے والے وقتوں میں لوڈشیڈنگ اس سے بھی کم کریں گے ،ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے پانی وبجلی نے کہاکہ بجلی چوری ہمارا سب سے بڑامسئلہ ہے اگر بجلی چوری روک دی جائے تو لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہے،ان کا کہنا تھا کہ جس علاقے میں بجلی چوری ہوگی وہاں زیادہ لوڈشیڈنگ کریں گے،عابد شیر علی نے کہاکہ حکومت میں آنے کے بعداب تک 250میگاواٹ سے زائدکی بجلی چوری روکی، انھوں نے کہاکہ 76ارب روپے مختلف کمپنیوں کے ذمے واجب الاداہیں جن کی ریکوری کے لیے سخت اقدام کیے جارہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ شارٹ فال اس وقت صرف 1700میگاواٹ ہے جو گزشتہ سال انہی دنوں 4000میگاواٹ تھا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.