سندھ ہائی کورٹ نے تھر میں بچوں کی اموات کا نوٹس لے لیا
جمعہ 7 مارچ 2014 14:22
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مارچ 2014ء) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے تھر میں قحط سالی اور بچوں کی اموات کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری ،سیکریٹری خوراک اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ سے 14 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔چیف جسٹس نے حکم دیاہے کہ بتایا جائے کہ حکومت نے قحط سالی اور اموات کے تدارک کیلئے کیا اقدامات کئے۔سندھ ہائیکورٹ بار نے چیف جسٹس ،جسٹس مقبول باقر کو تھر میں ہونے والی اموات اور قحط سالی سے متعلق بذریعہ خط آگاہ کیا۔
(جاری ہے)
خط میں بتایا گیا ہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق تھر پارکر کی پانچ تحصیلوں میں اب تک 121 بچوں کی اموات ہوچکی ہیں جبکہ قحط سالی کے باعث یومیہ پانچ بچے موت کا شکار ہورہے ہیں۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت سندھ کے گوداموں میں ساٹھ ہزار میٹرک ٹن گندم سڑ رہی ہے لیکن حکومت نے اس کی تقسیم کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے۔
چیف جسٹس نے ہائیکورٹ بار کے خط کو آئینی درخواست میں تبدیل کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ،سیکریٹری خوراک اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ سے 14 مارچ تک جواب طلب کرتے ہوئے حکم دیاہے کہ بتایا جائے کہ حکومت نے قحط سالی اور اموات کے تدارک کیلئے کیا اقدامات کئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.