شجاعت غیر مشروط معافی مانگ کر ن لیگ میں آ سکتے ہیں، رانا ثناء اللہ
جمعہ 7 مارچ 2014 19:54
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مارچ۔2014ء) وزیرِقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین غیر مشروط طور پر مسلم لیگ (ن) میں آنا چاہیں تو معافی کی کوئی راہ نکل سکتی ہے، ان کی معافی کیلئے میں بھی اپنا کردار ادا کر سکتا ہوں ۔
(جاری ہے)
وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ شیخ رشید ڈیڑھ دو سال پہلے بھی مسلم لیگ (ن) میں آنا چاہتے تھے، شیخ رشید میاں صاحب سے متعلق اچھی باتیں بھی کرتے رہے ہیں، واپسی کے لیے شیخ صاحب کو اپنی غلطیوں کا کفارہ ادا کرنا ہو گا۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پنجاب میں سیکیورٹی کی صورتحال کو کافی حد تک کنٹرول میں رکھاہے، پنجاب میں سیکیورٹی کی صورتحال کو کافی حد تک کنٹرول میں رکھا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ احتجاج کے باعث ڈرون حملوں میں کمی آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان آئین پڑھیں، چیف الیکشن کمشنر مکمل بااختیار ہیں۔رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ الطاف حسین کا فوج بلانے کا بیان قابل مذمت، غیر آئینی اور غیر جمہورعی ہے، الطاف حسین جوش خطابت میں بیان دے دیتے ہیں پھر ایک دو روز بعد واپس بھی لے لیتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.