وزیر اعظم کی صوبائی دارالحکومت میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کا جائزہ لینے کی ہدایت ،سنگا پور کی کمپنی سٹڈی رپورٹ تیار کر یگی،نواز شریف کا لاہور میں زیر زمین پانی کی گرتی ہوئی سطح پر تشویش کا اظہار ،حکام کو مربوط پالیسی بنانے کی ہدایت کر دی،مقبرہ جہانگیر سے ملحقہ علاقوں کی ڈویلپمنٹ کی ہدایت ،ترقیاتی منصوبوں کو کم سے کم وقت میں مکمل کیا جائے ،وزیراعظم
ہفتہ 8 مارچ 2014 20:07
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2014ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کو عالمی معیار کے شہروں کے مطابق ترقی دینے کے لئے قواعد و ضوابط کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی ادارے ایسی جگہوں کی نشاندہی کریں جہاں کثیر المنزلہ عمارتیں اور جدید شہر قائم کرنے میں کوئی قانونی رکاوٹ حائل نہ ہو ، وزیر اعظم نے لاہور میں زیر زمین پانی کی گرتی ہوئی سطح پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو ہدایت کی کہ اس سلسلہ میں مربوط پالیسی سامنے لائی جائے تاکہ مستقبل میں پانی کے حوالے سے مشکلات درپیش نہ ہوں ۔
ہفتہ کے روز وزیر اعظم کی زیر صدارت جاتی امراء رائے ونڈ میں اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف‘ چیف سیکرٹری پنجاب نوید اکرم چیمہ ،کمشنر لاہور ڈویژن راشد محمود لنگڑیال ، جاوید اسلم ،اور ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت دیگر نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
وزیر اعظم کو اس موقع پر راوی زون ڈویلپمنٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔
وزیر اعظم نوازشریف نے کمشنر لاہور کو ہدایت کی لاہور میں ایسی جگہیں مخصوص کریں جہاں کثیر المنزلہ عمارتوں کیلئے کوئی رکاوٹ نہ ہو ، دنیا میں ایسی مثالیں موجود ہیں جہاں اس حد کو مخصوص نہیں کیا جاتا ۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ مذکورہ ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرتے عالمی معیار کی تعمیراتی جدت اور سہولتوں کو مد نظر رکھا جائے ۔ اس موقع پر وزیراعظم نے لاہور میں پانی کے کم ہوتے ہوئے لیول کو روکنے کے لئے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی جائے اور ماہرین اور سرمایہ کاروں کو ساتھ ملایا جائے ۔ وزیر اعظم نواز شریف سے سنگا پور کی کمپنی کے نمائندوں نے بھی ملاقات کی ۔ وزیر اعظم نے انہیں راوی زون ڈویلپمنٹ پر جلد سے جلد سٹڈی رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے مقبرہ جہانگیر سے ملحقہ علاقوں کی ڈویلپمنٹ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو کم سے کم وقت میں مکمل کیا جائے جبکہ وزیراعظم نے لاہور کے گرد وسیع سرکاری رقبے کمرشل بنیادوں پر لیوریج کیا جائے اور یہاں پر اعلیٰ معیار کی کمرشل عمارتیں قائم کی جائیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر افسران کی تعیناتی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف متحرک،خود انٹرویوز کئے
-
پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات کی کوشش کی گئی تھی لیکن کوئی رسپانس نہیں آیا
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
-
نوازشریف ، شہبازشریف ،بلاول سے کہتا ہوں اقتدار چھوڑو، آؤ ! اکٹھے عوام میں جاتے ہیں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.