کچھی کینال منصوبے پر کام کی رفتار بڑھائی جائے ‘ چیئرمین واپڈا کی پراجیکٹ حکام کو ہدایت،منصوبے پر کام کی سست رفتار پر تشویش کا اظہار ، کنسلٹنٹ اور کنٹریکٹر تمام ایشوز کو فوری حل کریں ،تعمیراتی کام میں مطلوبہ معیار کو یقینی بنایاجائے ، پراجیکٹ میں تاخیر کسی صورت قبول نہیں ہوگی‘ سید راغب عباس شاہ
ہفتہ 8 مارچ 2014 21:58
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2014ء) چیئرمین واپڈا سید راغب عباس شاہ نے پراجیکٹ حکام کو ہدایت کی ہے کہ کچھی کینال منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ اس منصوبے کے فیزI-کے پہلے مرحلے کی کم سے کم مدت میں تکمیل کو ممکن بنایا جائے،وفاقی حکومت کے عزم کے مطابق واپڈامنصوبے کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے لئے تمام اقدامات بروئے کار لارہا ہے تاکہ بلوچستا ن کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے دور دراز علاقوں میں 55ہزار ایکڑ بنجر زمین زیر کاشت لانے کے لئے پانی مہیا کیا جاسکے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز کچھی کینال پراجیکٹ کے دورے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے منصوبے پر کام کی سست رفتار پر تشویش کا اظہار کیا اور کنسلٹنٹ اور کنٹریکٹرز کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ ڈیزائن سمیت منصوبے کے ان تمام ایشوز کو فوری طور پر حل کریں جن کی وجہ سے منصوبے پر تعمیراتی کام کی رفتار متاثر ہورہی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ کی تکمیل میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ منصوبے پر تعمیراتی کام کے مطلوبہ معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔قبل ازیں اپنے دورے میں چیئرمین واپڈا نے پراجیکٹ کی مختلف سائٹس کا معائنہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا ۔ جنرل منیجر (سینٹرل) واٹر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کے علاوہ کنسلٹنٹ اورکنٹریکٹرز کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.