لاہور ہائیکورٹ کا ینگ ڈاکٹرز کی برطرفی کیخلاف حکم امتناعی جاری
پیر 10 مارچ 2014 11:34
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے ممکنہ طور پر 250 ینگ ڈاکٹرز کی برطرفی کیخلاف حکم امتناعی جاری کر دیا۔
(جاری ہے)
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو میڈیکل آفیسر اور ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے بتایا گیا کہ پنجاب حکومت زبردستی ان سے ایسے حلف ناموں پر دستخط کروانا چاہتی ہے جس کے مطابق غیر ملکی خاتون سے شادی پر پابندی ہو گی اور 3 سال تک ینگ ڈاکٹرز نہ چھٹی لے سکتے ہیں اور نہ ٹرانفسر کی درخواست کر سکتے ہیں جبکہ محکمہ صحت نے تین سال کے اندر اندر کسی بھی وقت انہیں برطرف کرنے کا اختیار رکھا ہے۔
عدالت سے استدعا ہے کہ یہ حلف نامے آئین اور قانون کیخلاف ورزی ہے جبکہ ان حلف ناموں پر دستخط سے انکار پر ڈاکٹرز کو برطرف کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ عدالت نے 250 ینگ ڈاکٹرز کی برطرفی کیخلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر محکمہ صحت اور حکومت پنجاب سے تحریری جواب طلب کر لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.