بلدیاتی الیکشن، سپریم کورٹ نے پنجاب اور سندھ سے تاریخیں طلب کر لیں
بدھ 12 مارچ 2014 12:37
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مارچ 2014ء) سپریم کورٹ نے پنجاب اور سندھ سے بلدیاتی الیکشن کرانے کی تاریخیں کل تک طلب کر لیں۔ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیاں کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔ سپریم کورٹ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے لطیف کھوسہ کی فریق بننے کی درخواست کی جسے سپریم کورٹ نے منظور کر لیا۔ لطیف کھوسہ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ان کی جماعت پنجاب میں الیکشن کمیشن کے تحت حلقہ بندیاں چاہتی ہے جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پیپلز پارٹی سندھ میں کمشنر کو اختیار دے رہی ہے پنجاب میں اس کی مخالفت کر رہی ہے۔
(جاری ہے)
سندھ میں پیپلز پارٹی کا موقف کچھ اور ہے اور پنجاب میں کچھ اور ہے۔
عدالت نے پیپلز پارٹی سے کل تک تحریری جواب طلب کر لیا کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیاں کر سکتا ہے یا نہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کے پاس ماہر عملہ موجود ہے حلقہ بندیاں کرا سکتے ہیں جس پر عدالت نے حلقہ بندیوں کے اختیار سے متعلق الیکشن کمیشن سے تحریری جواب کل تک طلب کر لیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ ہر پارٹی کے منشور میں لکھا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کرائیں گے لیکن کسی کو دلچسپی نہیں ۔ سپریم کورٹ نے پنجاب اور سندھ سے بلدیاتی الیکشن کرانے کی تاریخیں کل تک طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.