سیاستدا ن الزم تراشی کی بجائے بھوک اور بیماری سے نڈھال لوگوں کیلئے سوچیں‘ شوبز شخصیات
بدھ 12 مارچ 2014 13:46
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مارچ 2014ء) شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے پوری قوم سے تھر کے متاثرین کی امداد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں سیاستدانوں کو ایک دوسرے پر الزام تراشی کی بجائے متحد ہو کر بھوک اور بیماری سے نڈھال لوگوں کیلئے سوچنا چاہیے ۔ سینئر اداکار قوی خان ، مسعود اختر ، ثمینہ پیرزادہ، ماریہ واسطی، شبیر جان، نبیل،محمود اسلم،سہیل احمد، نسیم وکی اور زارا اکبر نے کہا کہ پاکستان کے کسی بھی حصے میں جب بھی کوئی آفت آئی پاکستانی ایک قوم بن گئے اور تھر کے متاثرین کے لئے بھی ہمیں اسی جذبے کو ابھارنے کی ضرورت ہے ۔
ان شخصیات کا کہنا ہے کہ سیاستدان بعد میں الزام تراشی کر لیں موجودہ حالات میں انہیں ان متاثرین کے لئے سر جوڑ کر منصوبہ بندی اور عملی اقدامات اٹھانے چاہئیں ۔(جاری ہے)
تھر کے متاثرین کے لئے آج بھی اسی جذبے کی ضرورت ہے جو پاکستانیوں نے زلزلے اور سیلاب سے متاثر ین کیلئے دکھایا تھا۔گلوکار ابرار الحق ، وارث بیگ ، سید نور ، بابر علی ، ریشم ، رحیم شاہ ، شازیہ خشک ، عمر شریف ، عذراآفتاب ، نادیہ علی نے اپنے بیانات میں کہا کہ تھر کی صورتحال کے باعث پوری قوم افسردہ ہے لیکن یہ اطمینان بخش ہے کہ میڈیا میں خبروں کے نشر ہونے کے بعد حکومتیں جاگ گئی ہیں اور انہوں نے اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔
تھر کے متاثرین کو صرف خوراک نہ دی جائے بلکہ انکے مستقبل کے لئے بھی منصوبہ بندی کی جائے تاکہ آئندہ اس طرح کے حالات پیدا نہ ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.