پرویزمشرف کی کل عدالت میں پیشی سے متعلق سیکیورٹی پلان کوحتمی شکل دیدی گئی
جمعرات 13 مارچ 2014 15:30
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مارچ 2014ء) سابق صدر پرویز مشرف کی کل خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اسلام آباد پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اجلاس میں سابق صدر پرویز مشرف کی غداری کیس میں کل خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سابق صدر کی سیکیورٹی کے لئے 3 حصار بنائے گئےہیں جس میں 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور 500 رینجرز اہلکار بھی شامل ہوں گے۔سابق صدر پرویز مشرف کی سیکویرٹی کے لئے پہلے حصار میں 200 سیکیورٹی اہلکار ہوں گے جن کی اسکروٹنی مکمل کرکے رپورٹ وزارت داخلہ کو جمع کروادی ہے جب کہ دوسرے حصار میں رینجرز اہلکار اور تیسرے میں اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ غداری کیس میں خصوصی عدالت نے سابق صدر کو 11 مارچ کو فرد جرم عائد کرنے کے لئے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم پرویز مشرف حملے کے خدشے کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے انہیں 14 مارچ جمعہ کو طلب کر رکھا ہے۔ منگل کو سماعت کے دوران سابق صدر کے وکلا کی جانب سے وزارت داخلہ کی رپورٹ بھی پیش کی گئی جس کے مطابق القاعدہ اور کالعدم تحریک طالبان کے جنگجوؤں نے سابق صدر پر سلمان تاثیر قتل کے طرز کا حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
احد چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے، احسن اقبال
-
سردارایازصادق سے قطر کے سفیر کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
وزیر قانون و انصاف سے امپلی مینٹیشن مینارٹی رائٹس فورم اور کرسچن لائرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ بارے تبادلہ خیال
-
ن لیگ، پیپلزپارٹی، ایم کیوایم کے علاوہ ہرسیاسی جماعت کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں
-
قومی ترقی کی عظیم جدوجہد میں ہمارے جواں ہمت محنت کشوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے،یوسف رضا گیلانی
-
عمران خان سمیت کسی بھی سیاسی لیڈر سے کوئی رابطہ نہیں، شیخ رشید
-
شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
مداخلت کیس ، سپریم کورٹ کا ہائیکورٹ کی جانب سے بھجوائی گئی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا شادیوں میں ون ڈش پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم
-
آئی ایم ایف نے پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران بے روزگاری کی شرح8 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کردیا
-
پاکستان سمیت میٹا ریجن میں 88 فیصد کاروبار سائبر حملوں کا شکار ہوئے،کیسپرسکی رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.