مالی خدمات سے محرومی عوام کے لیے مواقع کے حصول میں رکاوٹ ہے، قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک، دنیا میں لگ بھگ 2.5 ارب بالغ افراد باقاعدہ مالی خدمات تک رسائی نہیں رکھتے، تقریب سے خطاب
جمعرات 13 مارچ 2014 20:01
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2014ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے قائم مقام گورنراشرف محمود وتھرا نے کہا ہے کہ مالی خدمات سے محرومی ہمارے شہریوں کے لیے معاشی اور کاروباری مواقع کے حصول میں رکاوٹ ہے۔ کراچی میں بینک الفلاح موبائل کامرس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں لگ بھگ 2.5 ارب بالغ افراد باقاعدہ مالی خدمات تک رسائی نہیں رکھتے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا تقریباً 12700 برانچوں کا نیٹ ورک بینک کی سہولتوں سے محروم لاکھوں افراد کے لیے ناکافی ہے۔ ”پاکستان میں کام کرنے والے بینکوں کے پاس صرف 35 ملین کسٹمر اکاؤنٹس ہیں جن میں 3.5 ملین اکاؤنٹس برانچ لیس بینکاری سہولتیں فراہم کرنے والوں نے کھولے ہیں۔ پاکستان میں بینکاری کاروبار میں زبردست پھیلاؤ کے باوجود ہمیں ملک میں ڈجیٹل مالی شمولیت کے حصول کے راستے پر ابھی بہت آگے جانا ہے۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.