اداکار محمد علی کی برسی 19 مارچ کو منائی جائے گی
جمعہ 14 مارچ 2014 12:59
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مارچ 2014ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے ہر دلعزیز اور شنہشاہ جذبات کا خطاب پانے والے اداکار محمد علی المعروف ”بڑے بھیا“ کی برسی 19مارچ کو منائی جائے گی۔اداکار محمد علی کا تعلق بھارت کے شہر روہتک سے تھا ،ان کا گھرانہ بہت مذہبی تھا اور ان کے والد سید مرشد علی مرحوم امام مسجد تھے ۔قیام پاکستان کے بعدخاندان کے ساتھ ہجرت کرکے پاکستان آئے اورگھر والوں کی شدید مخالفت کے باوجود فنی کیرئیر کا آغاز حیدر آباد ریڈیو سٹیشن سے بطور صداکارکیا۔
محمد علی کو1962 ء میں فضل حسین فضلی نے فلم ”چراغ جلتا رہا“ میں متعارف کروایا اس فلم کا افتتاح مادر ملت فاطمہ جناح نے کیا تھا۔محمد علی نے1962ء سے 83ء تک تقریبًا 450کے قریب فلموں میں کام کیا۔(جاری ہے)
ان میں زیبا بیگم کے ساتھ بننے والی فلمی جوڑی حقیقی زندگی میں بدل گئی اور زندگی کے آخری سانس تک زیبا بیگم نے وفا شعار بیوی کی طرح ان کی خدمت گزاری کی ۔
محمد علی نے 83ء میں فلم انڈسٹری کے حالات سے دلبرداشتہ ہوکر کنارہ کشی اختیار کرلی ۔ ان کی کیرئیر کی آخری فلم ”دم مست قلندر“ تھی۔محمد علی مرحوم نے دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے ”علی زیب فاونڈیشن“ کے نام سے ایک ادارہ بھی بنایا، جس کے ذریعے وہ تھیلسمیا کے مریض بچوں کو خون فراہم کیا جاتا ہے۔ یہ فنکار 16مارچ 2006ء کو دنیا سے رخصت ہوگیا۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.