غداری کیس حکومت کے گلے میں ہڈی کی طرح پھنس چکا ہے، احمد رضا قصوری
جمعہ 14 مارچ 2014 13:11
اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مارچ 2014ء) غداری کیس میں پرویز مشرف وکیل احمد رضا قصوری نے کہاہے کہ سابق صدر کے خلاف غداری کا مقدمہ حکومت کے گلے میں ہڈی کی طرح پھنس چکا ہے۔
(جاری ہے)
غداری کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتےہوئے احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ سمجھدار لوگوں کے لئے اشارہ ہی کافی ہوتا ہے، اس مقدمے پر آرمی اور سول گورنمنٹ ایک پیج پر نہیں ہے اگر کسی کو یہ پتہ نہیں تو وہ احمقوں کی دنیا میں زندگی گزار رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ مقدمہ حکومت کے گلے میں ہڈی کی طرح پھنس چکا ہے جسے اگل اور نہ ہی نگل سکتےہیں۔
احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ وزارت کے خط میں یہ لکھا تھا کہ پرویز مشرف پر سلمان تاثیر طرز کا حملہ ہوسکتا ہے اور انہیں گارڈ ان کا گارڈ نشانہ بناسکتا ہے۔ سیکیورٹی اہلکاروں کی اسکریننگ 72 گھنٹوں میں نہیں ہوسکتی یہ ایسا کام ہے جس میں ایک سے دو ہفتے لگیں گے جس کے بعد سیکیورٹی انچارج سرٹیفکیٹ دے سکتا ہے لہذا ایسے حالات میں پرویز مشرف کے لئے عدالت آنا ممکن نہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.