پاکستان کے معاشی استحکام کو مالیاتی ادارے تسلیم کررہے ہیں، وزیرخزانہ
ہفتہ 15 مارچ 2014 17:56
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15مارچ 2014ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی استحکام کو مالیاتی ادارے بھی تسلیم کررہے ہیں رواں ماہ کے آخر تک ملکی زر مبادلہ کے زخائر 10 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔
(جاری ہے)
اسلام آباد میں ایکنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ دوست ممالک کی جانب سے ڈیڑھ ارب ڈالر 2 قسطوں میں پاکستان کو ملے ہیں، دوست ملکوں کا نواز شریف پر اعتماد بڑھا تو انہوں نے غیر مشروط طور پر فنڈز فراہم کئے، دوستوں کی طرف سے پاکستان کو ملنے والی رقم ترقیاتی کاموں پر خرچ ہوگی اور موٹروے منصوبوں کے لئے 8 ارب روپے مختص کردیئے ہیں۔
اسحاق ڈار
کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معاشی استحکام کو مالیاتی ادارے تسلیم کررہے ہیں 31 مارچ تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے جب کہ حکومت آئی ایم ایف سے لئے جانے والے قرضے کے 2 ارب 70 کروڑ ڈالر ادا کرچکی ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.