ایاز لطیف پلیجو نے لیاری کے دو بڑے متحارب بابا لاڈلا اور عزیر جان بلوچ کے گروپوں کے درمیان فائر بندی کرادی ،لیاری میں بسنے والے تمام لوگ آپس میں بھائی بن کر رہیں گے لیاری اتحاد کمیٹی قائم کی گئی جو معاہدے پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کرے گی ،ایاز لطیف پلیجو۔ تفصیلی خبر
ہفتہ 15 مارچ 2014 19:44
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مارچ۔2014ء) کراچی لیاری میں دو بڑے متحارب بابا لاڈلا اور عزیر جان بلوچ کے گروپوں نے قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو کی سربراہی میں امن معاہدہ کیا ہے اور اعلان کیا ہے کہہ ہفتہ سے فائربندی کر دی گئی ہے لیاری میں بسنے والے تمام لوگ آپس میں بھائی بن کر رہیں گے لیاری اتحاد کمیٹی قائم کی گئی جو معاہدے پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کرے گی اور ایک دوسرے کے بارے میں اگر کوئی شکایت ہو گی تو اسے بات چیت کے ذریعے طے کیا جائے گا دونوں گروپوں میں سے جو بھی فائربندی کی خلاف ورزی کرے گا 13 رکنی کمیٹی اور دونوں گروپوں کی قیادت اس کو خارج کر دے گی، کراچی میں ٹارگیٹڈ آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہوئے اسے شفاف طور پر جاری رکھنے کا مطالبہ کیا گیا۔
قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو کی زیرصدارت ان کی رہائشگاہ قاسم آباد میں ایک اجلاس ہوا جس میں بابا لاڈلا گروپ اور عزیر جان بلوچ گروپوں کے نمائندوں نے شرکت کی، عزیر جان بلوچ بزرگ کمیٹی کی جانب سے ایم پی اے ثانیہ ناز بلوچ، سر عدنان بلوچ، عارف بلوچ، لیاقت اسکانی نے اور بابا لاڈلا بزرگ کمیٹی کی جانب سے مولانا عبدالمجید سربازی، ماما نثار بلوچ، ماما امید علی بلوچ، ماما عبدالرشید بلوچ اور رئیس غلام قادر بلوچ نے نمائندگی کی، اس دوران ایاز لطیف پلیجو نے بابا لاڈلا اور عزیر جان بلوچ سے بھی ٹیلیفون پر رابطہ رکھا، یاد رہے کہ اس سے پہلے ایک اجلاس میں دونوں گروپوں نے ایاز لطیف پلیجو پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بات چیت کرکے مسئلہ حل کرنے کا اختیار دیا تھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.