ڈیڑھ ارب ڈالر کسی اسمگلر سے نہیں بلکہ دوست ملک سے لئے، صدر ممنون حسین
منگل 18 مارچ 2014 14:08
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مارچ 2014ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ہم نے ڈیڑھ ارب ڈالر کسی اسمگلر سے نہیں بلکہ ایک دوست ملک سے لئے جس کا نام مصلحتاً ظاہر نہیں کیا جارہا۔اسلام آباد میں صدر ممنون حسین سے نیشنل پریس کلب کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ممنون حسین نے کہا کہ ہمارے ملک میں چند معاملات پر بلاوجہ تنقید شروع کردی جاتی ہے حالانکہ ہمیں یہ دیکھنا چاہئے کیا چیز ملک کے مفاد میں ہے اور کیا نہیں اور اس طرح تنقید نہیں کرنی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ ارب ڈالر ہم نے کسی اسمگلر سے نہیں بلکہ ایک دوست ملک نے ملکی حالات بہتر بنانے کے لئے دیئے اور مصلحتاً دوست ملک کا نام ظاہر نہیں کیا جارہا تھا لیکن اس کو بھی میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اس کا مذاق اڑایا جارہا ہے اور شک کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے جو مناسب نہیں۔(جاری ہے)
ممنون حسین نے کہا کہ حکومت جب کوئی مثبت کام کرتی ہے تو میڈیا کو اس پر منفی رائے قائم کرنے کے بجائے اسے عوام کے سامنے مثبت انداز میں پیش کرنا چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب ہمیں حکومت کی بھاگ دوڑ ملی تو اس وقت ملک کا قرضہ 14 ہزار 800 ارب تھا لیکن حکومتی اقدامات کے باعث اس میں کمی آرہی ہے، غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں اور صرف چین 5 سالوں میں 22 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.