حکومت ڈیڑھ ارب ڈالر کا تحفہ ’’گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ‘‘ میں درج کرائے، خورشید شاہ
منگل 18 مارچ 2014 17:58
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مارچ 2014ء) پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ تاریخ میں ڈیڑھ ارب ڈالر کا تحفہ شائد کسی نے نہیں دیا اس لئے حکومت کو اسے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرانا چاہئے۔
(جاری ہے)
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کچہری حملے میں وفاقی وزیر داخلہ نے غیر ذمہ داری کی انتہا کردی، پتہ نہیں انہوں نے جج کا قتل ان کے سیکیورٹی گارڈ پر ڈال کرکے کس کی خدمت کی جب کہ انہوں نے اس معاملے پر عوام اور ایوان دونوں کو گمراہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ طالبان کی جانب سے وزیر دفاع پر الزامات عائد کئے جارہے ہیں جس کا جواب حکومت خود دے۔سعودی عرب کی جانب سے ڈیڑھ ارب ڈالر کا تحفہ ملنے پرخورشید شاہ کا کہنا تھا کہ تاریخ میں اتنا مہنگا تحفہ شائد کسی نے بھی کسی کو نہیں دیا اس لئے اسے ’’گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ‘‘ میں درج کرایا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جسٹس ریٹائرڈ رانا بھگوان داس کو چیف الیکشن کمشنر بنانا چاہتی ہے تو قانون سازی کا انتظارکرےاور اگر اسے جلدی ہے تو کسی بھی شخص کو اس عہدے پر مقرر کردے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.