کراچی اسٹاک ایکسچینج میں معمولی تیزی ، سرمایہ کاری مالیت میں18ارب30لاکھ روپے سے زائدکا اضافہ،مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای 100انڈیکس 17.87پوائنٹس اضافے سے 27246.97پوائنٹس پر بند ہوا
منگل 18 مارچ 2014 18:40
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کومعمولی تیزی رہی۔ سرمایہ کاری مالیت میں18ارب30لاکھ روپے سے زائدکا اضافہ ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت20.95فیصد کم جبکہ52.01فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئئی ۔حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے مخصوص حصص کی قیمتوں میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 27371پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا ۔تاہم فروخت کے دباوٴ ، پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا اور مارکیٹ کے اختتام پر 17.87پوائنٹس اضافے سے 27246.97پوائنٹس پر بند ہوا ۔(جاری ہے)
مجموعی طور پر373کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے154کے کمپنیوں کے بھاوٴ میں اضافہ194کمپنیوں کے بھاوٴ میں کمی جبکہ25کے حصص میں استحکام رہا۔
سرمایہ کاری مالیت میں18 ارب30لاکھ 43 ہزار 538 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر65کھرب88ارب 17کروڑ76لاکھ 33ہزار383روپے ہوگئی ۔منگل کو کاروباری سرگرمیاں16کروڑ58لاکھ 2ہزار 240شیئرز رہیں جوپیرکے مقابلے میں4کروڑ39لاکھ 41 ہزار630شیئرز کم ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے نیسلے پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت296.00روپے اضافے سے8996.00روپے،پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت45.83روپے اضافے سے962.58روپے پر بند ہوئی ،نمایاں کمی وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت226.86روپے کمی سے 4472.14روپے جبکہ باٹا پاک کے حصص کی قیمت76.75روپے کمی سے2901.50روپے پر بند ہوئی ۔منگل کوفیصل بینک کی سرگرمیاں1کروڑ96لاکھ 28ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت20پیسے اضافے سے13.20روپے اور ٹی آر جی پاکستان کی سرگرمیاں1کروڑ65لاکھ 37ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت34پیسے اضافے سے14.44روپے ہوگئی ۔کے ایس ای 30انڈیکس28.83پوائنٹس کمی سے 19579.65پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس67.66پوائنٹس کمی سے45654.81جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس58.77پوائنٹس اضافے سے 20346.11پوائنٹس پر بند ہوا ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.