پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہمیشہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر دور میں اقدامات کئے ہیں،شرجیل انعام میمن ، کراچی پریس کلب کی ایک تاریخ ہے ،آمرانہ دور حکومت میں جمہوریت کے استحکام میں اس کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا،وزیر اطلاعات سندھ
بدھ 19 مارچ 2014 19:43
(جاری ہے)
کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران نے صوبائی وزیر سے چیک وصول کیا۔
اس موقع پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلٹس کے سیکرٹری جنرل خورشید عباسی، لیاقت علی، سنئیر صحافی کامران رضی اور دیگر بھی موجود تھے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اس سے قبل بھی صحافیوں کو رہائشی پلاٹس اور دیگر مراعاتیں فراہم کی ہیں، جس کا مقصد صحافیوں کو ان کا حق دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈی اے میں 200 صحافیوں کو پلاٹس کی فراہمی کے موقع پر انہوں نے صحافی برادری سے 10 لاکھ روپے پریس کلب کو دینے کا جو وعدہ کیا تھا آج وہ اسے پورا کررہے ہیں اور آئندہ بھی کراچی سمیت صوبے بھر کے صحافیوں کی فلاح و بہبود میں سندھ حکومت اور بالخصوص پاکستان پیپلز پارٹی کسی صورت پیچھے نہیں رہے گی۔ اس موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران نے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود اور بالخصوص کراچی پریس کلب کے ارکان کو رہائشی پلاٹس اور دیگر مالی مدد کے لئے ہم ان کے شکر گذار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کی تاریخ ہے کہ کراچی پریس کلب اور اس کے صحافیوں نے ہمیشہ اس ملک میں جمہوریت کے استحکام اور آمریت کے خلاف جدوجہد اور تحاریک چلائی ہیں اور آج بھی ہم اس ملک میں جمہوریت کے خواہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن محترمہ بینظیر بھٹو نے بھی اپنے دور حکومت اور سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بھی کراچی میں صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کئے ہیں اور آج سندھ حکومت بالخصوص وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور وزیر اطلاعات شندھ شرجیل انعام میمن کی کاوشوں سے صحافیوں کے مسائل کا حل کیا جارہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.