غداری کیس,مشرف نے کبھی عدالت میں پیش نہ ہونے کا ارادہ ظاہر نہیں کیا، انور منصور
جمعرات 20 مارچ 2014 12:16
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مارچ 2014ء) غداری کیس میں وکیل انور منصور کا کہنا ہے پرویز مشرف نے کبھی عدالت میں پیش نہ ہونے کا ارادہ ظاہر نہیں کیا۔ پراسیکیوٹر کا کام ذاتی عناد ، تعصب یا غصہ دکھانا نہیں ، صرف قانونی معاونت کرنا ہوتا ہے۔ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے غداری کیس میں پراسیکیوٹر کی تقرری کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔پرویز مشرف کے وکیل انور منصور نے اپنے دلائل میں کہا اکرم شیخ پراسیکیوٹر کے بجائے خود کو وفاق کا وکیل کہتے ہیں۔پراسیکیوٹر ذاتی عناد ، تعصب یا غصہ دکھانے کیلئے نہیں بلکہ قانونی معاونت کے لئے ہوتے ہیں۔وکیل انور منصور نے اخبار میں شائع ہونے والی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا خبرشائع ہوئی ہے کہ اکرم شیخ نہ ہوں تو مشرف پیش ہونے کیلئے تیار ہیں ،خبر میں پرویز مشرف کی عدالت حاضری پر اکرم شیخ کو مبارکباد بھی دی گئی جس پر جسٹس فیصل عرب نے ریمارکس دیئے کہ وہ اخباری باتیں عدالت میں نہیں ، نجی طور پر زیر بحث لائیں۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.