جسقم رہنما مقصود قریشی کی ہلاکت پراندرون سندھ میں جلاؤ گھیراؤ اور شٹر ڈاؤن ہڑتال
جمعہ 21 مارچ 2014 13:20
خیرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21مارچ 2014ء) جسقم کے مرکزی رہنما مقصود قریشی کی مبینہ ہلاکت کی خبر پر اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے بعد کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ سروس بند ہو گئی ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق آج صبح نواب شاہ میں بھریا روڈ سے ایک گاڑی میں 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جو کہ مکمل طور پر چھلسی ہوئی تھیں۔
قوم پرست جماعت جئے سندھ قومی محاذ (جسقم ) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گاڑی سے ملنے والی لاشوں میں سے ایک جسقم کے چیرمین بشیر قریشی کے بھائی مقصود قریشی اور دوسری پارٹی رہنما سلمان کے کی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مشتعل افراد نے اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں اسکول اور کاروباری مراکز بند کرادیئے جب کہ ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں سے غائب ہو گئی۔(جاری ہے)
دوسری جانب مقصود قریشی کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقصود قریشی لانگ مارچ کے سلسلے میں میہڑ سے رتو ڈیرو آرہے تھے۔ ان کا نمبر بھی گزشتہ رات سے بند جا رہا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے اور شناخت کے بعد ہی واقعے کی تحقیقات کا آغاز کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.