حکومتی اور طالبان رابطہ کار کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس آج طلب

ہفتہ 22 مارچ 2014 11:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22مارچ 2014ء) حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے، وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے حکومتی اور طالبان رابطہ کار کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس آج بلا لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چودھری نثار کے پس پردہ رابطوں کی وجہ سے حکومتی اور طالبان رابطہ کار کمیٹیوں کے درمیان آج ملاقات ہورہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کمیٹیوں کی ملاقات میں مذاکرات کی جگہ اور وقت کا تعین کئے جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ امکان ہے کہ حکومتی کمیٹی، طالبان سے جلد براہ راست بات چیت شروع کرانے پر بھی زور دے گی۔ اس سے قبل حکومتی رابطہ کار کمیٹی طالبان سے مذاکرات کے لئے بنوں ائر پورٹ جبکہ طالبان رابطہ کار کمیٹی شمالی وزیر ستان کا مقام تجویز کر چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :