کابل کے ہوٹل پر حملے سے قبل پاکستانی سفارتکار نے راہداریوں کی تصویریں لیں، افغان حکام کاالزام
پیر 24 مارچ 2014 13:17
کابل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24مارچ 2014ء) افغان حکام نے ایک مرتبہ پھر الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کابل کے فائیو اسٹار ہوٹل پر کیا جانے والا حملہ ایک ’’غیر ملکی خفیہ ایجنسی ‘‘ کی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے کیونکہ واقعے سے ایک روز قبل ایک پاکستانی سفارت کار ہوٹل کی راہ داریوں کی تصویریں لے رہا تھا۔افغان نیشنل سکیورٹی کونسل کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہوٹل پر حملے کے وقت وہاں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کے مطابق 18 برس سے کم عمر کے 4 مبینہ حملہ آور چیک پوسٹ سے گزرے جنہوں نے اپنی جرابوں میں اسلحہ چھپا رکھا تھا۔
یہ لوگ شام 6 بجے ہوٹل میں داخل ہوئے اور نئے سال کے موقع پر نوروز کے لئے خصوصی کھانے کی خواہش ظاہر کی۔(جاری ہے)
جس کے بعد یہ حملہ آور 3 گھنٹے ہوٹل کے غسل خانے میں چھپے رہے اور رات کے کھانے کے وقت باہر آ کر فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ سے 4غیر ملکی اور دو بچے ہلاک جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے۔ افغان اسپیشل فورسز کی کارروائی میں چاروں حملہ آور بھی مارے گئے۔
افغان نیشنل سکیورٹی کونسل نے الزام عائد کیا ہے کہ حملے سے ایک روز قبل ایک پاکستانی سفارتکار ہوٹل کی راہ داریوں کی تصویریں اتار رہا تھا، جس سے اس الزام کو تقویت ملتی ہے کہ یہ حملہ ایک ’’غیر ملکی خفیہ ایجنسی‘‘ کی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے تاہم انہوں نے اس حوالے سے کسی ملک کا براہ راست نام نہیں لیا۔واضح رہے کہ جمعرات کے روز کابل کے ہوٹل میں مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ سے کم سے کم 6 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور افغان طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی تھی، افغان حکومت کا کہنا ہے کہ اس حملے کی وجہ پاکستان میں تحریک طالبان پاکستان اور حکومت کے درمیان فائر بندی ہے کیونکہ جنگ بندی سے پاکستان میں طالبان کو دوبارہ اپنی توجہ افغانستان کی جانب مبذول کرنے کا موقع مل گیا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.