مفاد عامہ کے منصوبوں میں لاپرواہی اور غفلت برتنے والے افسروں کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں‘ وزیر اعلیٰ پنجاب،وزیراعلیٰ کا آشیانہ اقبال کا دورہ، ناقص کارکردگی پر پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فارغ، متعلقہ افسران کیخلاف کارروائی کا حکم،شدید بارش کے باوجود وزیراعلیٰ آشیانہ اقبال کی سائٹ پر پہنچے، منصوبے پر سست روی پر شدید برہمی کا اظہار، متعلقہ افسران کی سخت سرزنش،سڑک کی بروقت تعمیر نہ ہونے پر اظہار ناراضگی، آشیانہ ہاؤسنگ پراجیکٹ کم وسیلہ خاندانوں کو اپنی چھت فراہم کرنے کا انقلابی پروگرام ہے، محمد شہباز شریف
پیر 24 مارچ 2014 19:49
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے برکی روڈ پر آشیانہ اقبال کی سائٹ کا دورہ کیا اور منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے منصوبے پر سست روی اور کوتاہی کا مظاہرہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر کو فی الفور عہدے سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے دیگر ذمہ دار افسران کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کا بھی حکم دیا۔
وزیراعلیٰ نے برکی سے آشیانہ اقبال کی سائٹ تک سڑک کی بروقت تعمیر نہ کرنے کا بھی سخت نوٹس لیتے ہوئے شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور متعلقہ افسران کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ مفاد عامہ کے منصوبوں میں لاپرواہی اور غفلت برتنے والے افسروں کو اپنے عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں اور میں پنجاب میں ایسے کسی افسر کو کسی صورت برداشت نہیں کروں گا جو اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں تساہل یا غفلت کا مظاہرہ کرے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.