لاہور‘بکر منڈی میں ہارڈوئیر پلازہ میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کے نتیجہ میں 3 افراد دم گھٹنے سے ہلاک ،فائربریگیڈ کی دس گاڑیوں نے تین گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا ، ڈی سی او امدا دی سر گرمیوں کی نگرانی کرتے رہے،آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی پلازے میں کام کرنیوالے ملازمین کے لواحقین بھی موقع پر پہنچ گئے ، دھاڑیں مار مار کر روتے رہے ‘ وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
بدھ 26 مارچ 2014 15:36
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2014ء) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ بکر منڈی میں ہارڈوئیر پلازہ میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کے نتیجہ میں 3 افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے،فائربریگیڈ کی دس گاڑیوں نے تین گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا ، ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی امدا دی سر گرمیوں کی نگرانی کرتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے بکر منڈی میں ہارڈویئر پلازہ میں اچانک بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی۔
بتایا گیا ہے کہ پلازے میں کیمیکل بڑی مقدار بھی موجود تھی جسکی وجہ سے آگ نے شدت پکڑی ۔ شارٹ سرکٹ سے ہونیوالی آتشزدگی کے باعث متعدد افراد پلازہ میں پھنس گئے جن میں تین افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔ آگ کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ فائربریگیڈ کی دس گاڑیوں نے تین گھنٹے کی مسلسل کاوشوں کے بعد اس پر قابو پایا ۔(جاری ہے)
پلازے میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی وہاں کرنے والے ملازمین کے لواحقین موقع پر پہنچ گئے اور آگ کی شدت کو دیکھ کر دھاڑیں مار مار کر روتے رہے ۔
ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے موقع پر موجود رہ کر امدادی سر گرمیوں کی نگرانی کی ۔ تینوں لاشوں کو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اسکی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.