پاکستان اور بھارت کے درمیان معاشی اور تجارتی تعلقات میں مزید اضافے کی ضرورت ہے‘ محمد شہباز شریف،وقت آ گیا ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر عوام کی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں، بھارتی راجیہ سبھا کے رکن منوہرسنگھ سے گفتگو
بدھ 26 مارچ 2014 22:11
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2014ء) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہترین دوستانہ تعلقات کی خواہاں ہے۔ حالیہ برسوں کے دوران اگرچہ پاک بھارت تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے تاہم دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور تجارتی تعلقات میں مزید اضافے کی ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا کے رکن ا ور سابق چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر منوہر سنگھ گل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو جنگوں نے تباہی ، بربادی، افلاس اور غربت کے سوا کچھ نہیں دیا۔
وقت آ گیا ہے کہ ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر دونوں ملکوں کے عوام کی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ دونوں ملکو ں کو کشمیر سمیت تمام تنازعات بامقصد مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہئیں۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام پر یقین رکھتی ہے اور مختلف قومی معاملات پر تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر فیصلے کئے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر منوہر سنگھ گل نے کہا کہ انہیں پاکستان بالخصوص لاہور آ کر نہایت خوشی ہوئی ہے اور انہوں نے اپنی آنکھوں سے یہاں ہونے والی خوشگوار تبدیلی دیکھی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے پنجاب میں شاندار ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.