طالبان کا گیلانی اور سلمان تاثیر کے مغوی بیٹوں کی رہائی سے انکار
جمعرات 27 مارچ 2014 13:08
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مارچ 2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار طالبان سے مذاکرات کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے آج حکومتی کمیٹی سے ملاقات کریں گے ، دوسری طرف طالبان نے یوسف رضا گیلانی اور سلمان تاثیر کے بیٹوں کو رہا کرنے سے انکار کردیا ہے البتہ اپنے دو افراد کی رہائی کے بدلے پروفیسر اجمل کو رہا کرنے کی پیش کش ہے ۔چودھری نثار نے حکومتی کمیٹی کو آج طلب کرلیا ۔
(جاری ہے)
طالبان ذرائع کے مطابق طالبان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ان کے قیدیوں سے بہیمانہ سلوک کررہی ہے ، جبکہ وہ یوسف رضا گیلانی اور سلمان تاثیر کے بیٹوں کو رہا نہیں کریں گے ، البتہ طالبان نے تین سال پہلے اغوا کیے گئے اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر اجمل کو مشروط طور پررہاکرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے ، لیکن اس کے لیے ان کے گرفتار دو افراد کو رہا کیاجائے ، اس پرحکومتی کمیٹی نے جواب دیا ہے کہ سندھ حکومت سے بات کرکے جواب دیں گے، تاہم حکومتی کمیٹی کے ذرائع کاکہنا ہیکہ بے گناہ افراد کی رہائی کا معاملہ تو ویسے بھی مذاکرات سے الگ ہونا چاہیے ، دوسری طرف وفاقی وزیر داخلہ نے آج حکومتی کمیٹی کو طلب کرلیا ہے ، حکومتی کمیٹی طالبان سے گذشتہ روز ہونے والے مذاکرات پر ، وزیر داخلہ کو بریفنگ دے گی ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.